فلسطین سے آئی خوفناک رپورٹ: بیت المقدس میں 1103 سے زائد فلسطینی شہید، 11 ہزار زخمی , 21 ہزار سے زائد اغوا
فلسطین کے مغربی کنارے میں دہشتگرد صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کے جارحانہ، جابرانہ اور اعصاب شکن اقدامات میں غیر معمولی تیزی آ گئی ہے جن کے دوران فلسطینیوں کی شہادت، ان کے اغوا اور املاک کی تباہی کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع نے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں "تل" پر صیہونی حکومت کے قابض فوجیوں کے دھاوے کی خبر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کر لیا۔ قابض دہشگردوں نے "البلاتہ" میں بھی دراندازی کر کے وہاں کی مسجدوں اور گھروں پر بھی دھاوا بولا۔ اس کے علاوہ جنین شہر کے "جبل ابوظہیر"، الخلیل کے شمال مشرق میں واقع شہر "دورا" اور قصبے سعیر، شمالی مغربی کنارے میں واقع "طوباس" کے "الفارعہ" کیمپ، رام اللہ کے "دیر جریر" گاؤں، پر بھی دہشتگرد صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں نے چڑھائی کی اور اس کے دوران انہوں نے آنسوگیس، جنگی گولیوں اور فلیئر کا استعمال کیا۔
گزشتہ روز بھی دہشتگرد صیہونی آبادکاروں نے الخلیل کے گاؤں سعیر" پر حملہ کر کے ایک آٹھ ماہ کی بچی کو زخمی کر دیا تھا جبکہ گھروں اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا تھا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کے مطابق رام اللہ کے "دیر دبوان" علاقے پر صیہونی آباد کاروں نے دھاوا بول کر فلسطینی شہریوں کے ساتھ مار پیٹ کی اور ان کی املاک کو تباہ کر دیا اور ڈیڑھ سو بھیڑیں بھی چرا لیں۔ صیہونی دہشتگرد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں آٹھ ہزار سے زائد درختوں کو اکھاڑ کر تباہ کر دیا، جن میں سے زیادہ تر زیتون کے درخت تھے۔
یہ اقدام فلسطینی زراعت کے خلاف منظم حملوں میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا ہے اور اس سے ہونے والے مادی نقصانات کا تخمینہ تقریباً سات ملین ڈالر ہے۔عرب 48 ویب سائٹ نے فلسطینی وزارت زراعت کے حوالے سے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں خطرناک اور تیز رفتار اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کا مقصد فلسطینی زمین پر قبضہ کرنا، معاشی ذرائع کو تباہ کرنا اور زمینوں کو ان کے اصل باشندوں سے خالی کرانا، فلسطینی کسانوں پر دباؤ ڈالنا اور انہیں اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
گزشتہ نومبر میں ہی مغربی کنارے میں دہشتگرد صیہونی آباد کاروں کے621 حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک دہشتگرد صیہونی فوجی اور آباد کاروں نے مل کر مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 1103 سے زائد فلسطینیوں کو شہید، تقریباً 11 ہزار کو زخمی اور 21 ہزار سے زائد کو اغوا کیا ہے۔