Jun ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • تہران میں عباس عراقچی اور ہیلگا اشمید کے درمیان ملاقات

ایران کے نائـب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان تہران میں مذاکرات ہوئے۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید نے اپنے دورہ تہران میں ہفتے کی صبح ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایٹمی معاہدے سے متعلق موجودہ صورت حال، امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں اور ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر ایران کی جانب سے بعض اقدامات عمل میں لانے سے دستبرداری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی اور پابندیوں کی بحالی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دو ماہ کے لئے بھاری پانی اور افزودہ یورینیم کی فروخت، بند کردی ہے تاکہ یورپی ممالک اس مدت میں ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ ایٹمی معاہدے کی چھتّیسویں شق کی بنیاد پر پابندیوں کی بحالی کی صورت میں ایران بعض اقدامات عمل میں لانے سے گریز کر سکتا ہے۔

ٹیگس