Jun ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکہ کا فوجی آپشن بےکار: سعید جلیلی

ایران کے خلاف فوجی آپشن کارآمد ثابت نہیں ہوسکتا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے اقتصادی دباؤ کو استقامت کے ساتھ غیر مؤثر بناسکتے ہیں۔

سعید جلیلی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اچھی طرح علم ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپشن کارآمد ثابت نہیں ہوسکتا اس لئے اس نے اقتصادی پابندیوں کے آپشن کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے آشکارا طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ قائم کرےگا اوروہ یہ کام کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ ایک طرف مذاکرات کی کھوکھلی اور بے بنیاد بات کرتا ہے جبکہ دوسری طرف اقتصادی دباؤ بھی برقرار رکھے ہوئے ہے جس سے امریکہ کے دوہرے معیار کی قلعی کھل گئی ہے۔

 

ٹیگس