دہشتگردوں کے خلاف کارروائی شامی حکومت کا حق ہے : ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ شام کے شہر ادلب میں کشیدگی سے پاک علاقے کے قیام کیلئے دہشتگردوں کے مقابلے میں عام افراد کی حمایت اس لئے کی گئی کہ وہاں دہشتگردوں کے ہاتھوں عام افراد کے قتل عام کی روک تھام کی جا سکے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے منگل کے روز شام کے موضوع پر سلامتی کونسل کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آستانہ فریم ورک میں شامل دوسرے ممالک شامی حکومت کی حمایت کے لئے سلامتی کونسل کی جانب سے متعین دہشتگردوں سے مسلسل نمٹنے کو جاری رکھیں گے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے شام کی علاقائی سالمیت اور حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس ملک میں اپنی غیرقانونی موجودگی کا خاتمہ کرے۔
ایرانی مندوب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صرف شام کے عوام ہی اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں امریکہ کی جانب سے عالمی حقوق بالخصوص انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی اور شام میں ان کی غیرقانونی موجودگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
مجید تخت روانچی نے ان خطرناک دہشتگردوں سے جنہوں نے بڑی تعداد میں شامی شہریوں کو اغوا کئے ہیں مقابلے کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔