ایرانی قوم سفارتکاری کا سفارتکاری اور جنگ کا دنداں شکن جواب دے گی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی قوم سفارتکاری کو سفارتکاری، جنگ کو شجاعانہ دفاع کے ساتھ جواب دے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں امریکی وزارت خارجہ میں گروپ ایران کے اقدام کے سربراہ برایان ہوک کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم سفارتکاری کو سفارتکاری، باہمی احترام کو احترام اور جنگ کا مردانہ وار طریقے سے دفاع کے ساتھ جواب دے گی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف گزشتہ سالوں میں مسلط کردہ جنگ، معاشی دہشتگردی اور معاہدوں کی خلاف ورزی کا مطلب سفارتکاری نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ڈرون کی سرنگونی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی خصوصی نمائندہ برائے ایران برایان ہوک نے اسلامی جمہوریہ ایران سے فوجی اقدام کے بجائے سفارتکاری کا سفارتکاری کے ذریعے جواب دینے کا مطالبہ کیاتھا۔