Jun ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • تمام غیر ملکی پروازیں شیڈول کے مطابق ایرانی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں

ایران کے محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ایران کی فضائی حدود پوری طرح محفوظ ہیں اور تمام پروزایں شیڈول کے مطابق عبور کر رہی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن علی عابدزادے کے مطابق تمام پروازیں ایران کی فضائی حدود سے معمول کے مطابق گزر رہی ہیں اور ایران سے گزرنے والی غیر ملکی پروازوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ تاحال کسی بھی غیر ملکی ایر لائن نے اپنی پروازوں کو ایران کی فضائی حدود سے گزرنے سے نہیں روکا اور نہ ہی اس بارے میں ایران کی سول ایوی ایشن کو ایسے کسی اقدام سے مطلع کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ فاصلوں میں کمی اور محفوظ راہداری ہونے کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں ایران کی فضائی حدود کو ترجیح دیتی ہیں اور ہر روز تقریبا ایک ہزار غیر ملکی ہوائی جہاز ایران کی فضائی حدود سے گزر کر دنیا کے مختلف ملکوں کو جایا کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل ایوی ایشن نے بھی کچھ عرصہ قبل ایران کی فضائی حدود کو پورے مغربی ایشیا کی محفوظ ترین فضائی حدود قرار دیا تھا۔

ٹیگس