امریکہ حملہ کرنے کی جرآت بھی نہیں کر سکتا، بریگیڈیئر جنرل حاجی زادہ
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک ایران کی سرزمین کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی جرآت بھی نہیں کر سکتا اور امریکہ کو چاہئے کہ اپنا رویہ تبدیل کرے۔
بریگیڈیئر جنرل حاجی زادہ نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں امریکی ڈرون طیارے کی جانب سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اسی بنا پر امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے میں صرف ایرانی ٹیکنالوجی سے تیار شدہ دفاعی سسٹم استعمال کیا گیا جبکہ امریکہ، سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس کا یہ ڈرون طیارہ اس طرح سے مار گرایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمعرات کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون گلوبل ہاک کو تباہ کر دیا۔
امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے بعد امریکہ نے یہ جھوٹا دعوی بھی کیا کہ اس کا یہ ڈرون طیارہ بین الاقوامی سمندر کی فضا میں پرواز کر رہا تھا۔