Jun ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • رہبر معظم کے آفس کے خلاف نئی امریکی پابندی ایرانی قوم کی توہین ہے:جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سی این این چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ نے اشتعال انگیز اقدامات کئے خاص طور سے رہبر معظم کے آفس کے خلاف نئی امریکی پابندی ایرانی قوم کی توہین ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سی این این چینل سے انٹرویو میں مزید کہا کہ ایران جنگ اور لڑائی نہیں چاہتا تاہم امریکہ، ایران کو ختم کرنے کی پوزیشن میں نہیں جبکہ ایرانی قوم کسی بھی دراندازی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ ہم 18ویں صدی میں نہیں رہ رہے، جس دنیا میں ہم زندگی گذار رہے ہیں وہاں اقوام متحدہ کا منشور موجود ہے جس میں جنگ کی دھمکی دینا غیرقانونی ہے.

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ، ایرانی حکومت کو کمزور کرنے پر تُلا ہوا ہے جبکہ اس کا یہ انداز اور سوچ غلط ہے۔ شاید امریکی صدر کو غلط معلومات  دیئے گئے ہیں اس لئے انھیں اس صورتحال سے نکلنا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے پیر کے دن ایران کے اعلی لیڈروں بشمول رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ کے آفس پر سفری اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایران کے وزیر خارجہ پر بھی پابندی عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ٹیگس