رہبر انقلاب کی بصیرت اور امریکی پسپائی !
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i351117-رہبر_انقلاب_کی_بصیرت_اور_امریکی_پسپائی_!
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کئی سال قبل ایران کی موجودہ صورتحال کے بارے میں دقیق پیشگوئی کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ایران ، قوی ،مضبوط اور مستحکم ملک میں تبدیل ہوکر ہر حملے کا جواب دےگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کئی سال قبل ایران کی موجودہ صورتحال کے بارے میں دقیق پیشگوئی کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ایران ، قوی ،مضبوط اور مستحکم ملک میں تبدیل ہوکر ہر حملے کا جواب دےگا۔

اسلامی انقلاب کی تاریخ گواہ ہے کہ جب جب امریکا نے ایران کے خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے اور دراندازی کی کوشش کی تو اسے ایران کی جانب سے دندان شکن جواب ملا ۔ جمعرات کو ہی ایران نے امریکا کے پیشرفتہ ڈرون گلوبل ہاک کو مار گرایا۔ ایران کا کہنا ہے کہ جب جب امریکا ایسی حرکت کرے گا، اس کو ایسا ہی جواب دیا جائے گا ۔