Jul ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • غیر ملکی سرمایہ کاروں کو رہائشی ویزہ دینے کا فیصلہ

ایران کی کابینہ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پانچ سال کا رہائشی ویزہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کے اس فیصلے کا مقصد ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ قانون کے مطابق ایران میں کم سے کم ڈھائی لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو پانچ سال کا رہائشی ویزہ فراہم کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یورو اور ڈالر کے علاوہ ایران کےمرکزی بینک کی جانب سے اعلان کردہ دیگر کرنسیوں میں بھی سرمایہ کاری کی جاسکے گی۔
اس قانون کے تحت کوئی بھی غیر ملکی سرمایہ کار کم سے کم ڈھائی لاکھ یورو یا اس کے متبادل دوسری قابل قبول کرنسی ایرانی بینکوں میں ڈیپازٹ کرانے یا اسٹاک مارکیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی صورت میں، پانچ سال کا رہائشی ویزہ حاصل کرنے کا مجاز ہوگا۔
دلچسپی رکھنے والے غیر ملکی سرمایہ کار، بیرون ملک ایرانی سفارت خانوں اور نمائندہ دفاتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

ٹیگس