Jul ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران دباؤ کے سامنے جھکا ہے نہ مذاکرات کرے گا، ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجیدتخت روانچی نے کہا ہے جب تک ایران پر دباؤ کا سلسلہ جاری رہے گا تہران مذاکرات نہیں کرے گا۔

سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ امریکہ ایٹمی معاہدے سے نکلنے کی غلطی کو تسلیم کرے اور معاہدے میں واپس آجائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی اس معاہدے کی روح کے مطابق کی ہے کیونکہ یورپ نے ایران سے کیے گئے اقتصادی وعدے اب تک پورے نہیں کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کی رو سے ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ فریق مقابل کی عہد شکنی کے جواب میں وہ بھی اس معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کرسکتا ہے۔ مجیدتخت روانچی نے کہا کہ خصوصی مالیاتی نظام انسٹیکس کو فعال بنانے کے لیے یورپ کے پاس وقت کم ہے، کیونکہ اس کام میں جتنی تاخیر ہوگی ہمارے لیے اس کی افادیت میں بھی کمی واقع ہوگی۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے تہران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران خطے میں کشیدگی اور جنگ نہیں چاہتا لیکن وہ دباؤ کے سامنے ہرگز سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔

ٹیگس