Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • حرم رضوی میں پھولوں کی بارش

مشہد مقدس میں آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم رضوی نورو سرور اور جشن و خوشی میں ڈوبا ہوا ہے۔

مشہد مقدس میں آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم رضوی میں آج صبح پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر حرم رضوی نور و سرور اور جشن و خوشی میں ڈوبا ہوا ہے اور زائرین اور مجاورین " رضا یا رضا " کا زمزمہ کر رہے ہیں اور اشک شوق بہا رہے ہیں۔

اس موقع پر حرم رضوی میں مخصوص پروگرام پیش کئے جارہے ہیں جس میں قیصدہ خوانی اور تقریریں شامل ہیں ۔ قرآنی مقابلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

مشہد مقدس اس وقت زائرین اور عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت سے چھلک رہا ہے اور ہر طرف جشن و سرور کا سماں ہے حرم مطہر کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ چراغاں کیا گیا ہے، ہر طرف نور ہی نور اور خوشی ہی خوشی ہے۔

ایران میں یکم ذی القعدہ جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت سے گیارہ ذی القعدہ حضرت امام رضاعلیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت تک کے ایام کو عشرہ کرامت کے طور پر منایا جارہا ہے ۔

ٹیگس