ایران کی جونیئر والیبال ٹیم کو صدر مملکت کی مبارکباد
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے انڈر ٹوئنٹی ون، والیبال ورلڈ چیمپئن شپ جتنے پر ایران کی جونیئر والیبال ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ انڈر ٹوئنٹی ون، والیبال ورلڈ چیپمئن شپ میں ایرانی ٹیم نے تاریخ رقم کی جس سے والیبال میں ایران کے درخشان مستقبل کی نشاندہی ہوتی ہے۔
ایران کی انڈر ٹوینٹی ون والیبال ٹیم نے سنیچر کی رات فائنل میں اٹلی کو شکست دے کر چیپمئن شپ جیت لی۔ ایران نے انڈر ٹوئنٹی ون والیبال چیمپئن شب پہلی بار جیتی ہے۔ انڈرٹوئنٹی ون، والیبال ورلڈ چیپمئن شپ کا فائنل میچ سنیچر کی رات ایران اور اٹلی کے درمیان کھیلا گیا اور ایران نے اٹلی کو تین دو سے شکست دے کر چیپمئن شپ اپنے نام کر لی۔
انڈرٹوئنٹی ون، والیبال چیپمئن شپ کے فائنل میں اٹلی نے پہلے اور چوتھے سیٹ میں پچیس سترہ اور پچیس بائیس سے ایران پر برتری حاصل کی لیکن ایران کے کھلاڑیوں نے دوسرا سیٹ پچیس سترہ، تیسرا پچیس تیئیس اور پانچواں سیٹ پندرہ بارہ سے جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ۔
انڈرٹوئنٹی ون، والیبال ورلڈ چیپمئن شپ کے فائنل سے پہلے کے سبھی چھے مقابلوں میں اٹلی نے اپنے حریفوں کو شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں اٹلی نے ایران کو بھی شکست دی تھی لیکن فائنل میں ایران کی جونیئر والیبال ٹیم نے اس کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ چیپمئن شپ جیت لی۔
ایران کی انڈر ٹوئنٹی ون والیبال ٹیم سیمی فائنل میں برازیل جیسی طاقتور ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں پہنچی تھی۔
انڈرٹوئنٹی ون، والیبال ورلڈ چپمپئن شپ میں، تیسری پوزیشن کے لئے برازیل کا مقابلہ روس سے ہوا اور سرانجام برازیل نے روس کو شکست دے کر تیسری پوزیش حاصل کی۔
انڈرٹوئنٹی ون، والیبال ورلڈ چپمئن شپ کا بیسوان ٹورنا منٹ اٹھارہ جولائی کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں شروع ہوا اور سنیچر ستائیس جولائی کی رات ایران کی تاریخی جیت پر ختم ہوا۔