Aug ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران نےتیل کی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور بحری جہاز کوپکڑ لیا

ایران کے سیکورٹی اداروں نے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور غیر ملکی بحری جہاز کو ضبط کرلیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی اسمگلنگ میں ملوث بحری جہاز کو سات لاکھ لیٹر پیٹرول کے ساتھ جزیرہ فارسی کے قریب پکڑ لیا گیا -بیان میں کہاگیا ہے کہ تحویل میں لئے جانے والے غیر ملکی بحری جہاز کو قانونی چارہ جوئی کی غرض سے بوشہر کی بندرگاہ منتقل کردیا گیا ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے گشتی دستے گہری انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد ملکی مفادات اور عالمی جہازارانی کے تحفظ کا مشن پوری تندھی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹوں نے انیس جولائی کو جہازارانی کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایک برطانوی بحری جہاز کو بھی آبنائے ہرمز میں روک لیا تھا۔

ٹیگس