ورلڈ انڈر21 تائیکوانڈو چیمپئن شپ، ایرانی کھلاڑی کا گولڈ میڈل
Dec ۰۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
ایرانی کھلاڑی امیر رضا غلامی نے اسپینش حریف کو فائنل میں 2-0 سے شکست دے کر مردوں کے 80 کلوگرام مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
سحرنیوز/کھیل: ایران کے نوجوان کھلاڑی امیر رضا غلامی نے کینیا کے شہر نیروبی میں جاری ورلڈ انڈر–21 تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
غلامی نے مردوں کے −80 کلوگرام فائنل میں اسپین کے میکل فرنینڈز گارسیا کو 2-0 سے شکست دی۔ جبکہ ستی محمدی نے خواتین 57 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ اس سے قبل ایران کے ابوالفضل زندی نے مردوں کے 58 کلوگرام میں گولڈ میڈل اور امیر محمد اشرفی نے مردوں کے +87 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
یاد رہے کہ ورلڈ انڈر–21 تائیکوانڈو چیمپئن شپ ہے جو 3 سے 6 دسمبر تک کینیا کے موی انٹرنیشنل اسپورٹس سینٹر، کاسارانی میں منعقد ہو رہا ہے۔