امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کو ونزویلا چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
Dec ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے لیول فور کی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ونزویلا چھوڑ دیں۔
سحرنیوز/دنیا: اس ایڈوائزری کے مطابق تمام امریکی شہریوں اور ونزویلا میں قانونی مستقل رہائشیوں کو سختی سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ونزویلا چھوڑ دیں اور امریکی شہری ونزویلا کا سفر نہ کریں۔
لیول فور کی ایڈوائزری پہلے مئی میں بھی جاری کی گئی تھی اور مکمل جائزے کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے دوبارہ جاری کی گئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
واضح رہے کہ ان دنوں ونزویلا اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہیں اور امریکہ نے ونزویلا کو فوجی جارحیت کی دھمکی دی ہے۔