ہندوستان، انڈگو پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ
ہندوستانی پارلیمنٹ میں آج انڈیگو کی پروازوں کی بڑے پیمانے پر منسوخی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ ہوا
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان میں انڈیگو کی سیکڑوں پروازوں کی منسوخی سے ہوائی سفر متاثر ہونے اور ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بھاری پریشانی کا معاملہ جمعہ کو راجیہ سبھا میں بھی گونجا۔
اپوزیشن اراکین نے اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایئر لائن کی بار بار کی منسوخیاں لاکھوں مسافروں کے لیے دشواری اور افراتفری کا باعث بن رہی ہیں، اور حکومت کو فوری طور پر اس مسئلے پر وضاحت پیش کرنی چاہیے۔کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری نے کہا کہ انڈیگو کی پانچ سو سے زیادہ پروازیں جمعرات کو منسوخ ہوئیں، جبکہ اس سے پہلے کے دن بھی صورتحال یہی رہی۔
انہوں نے کہا کہ اس قدر بڑی تعداد میں منسوخیاں ’مونوپولی‘ کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہیں، اور حکومت کو ایئر لائن سے سختی سے بازپرس کرنی چاہیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
دوسری طرف مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ایوان کو بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو سے بات کی ہے اور جلد ہی تفصیلی معلومات پارلیمنٹ کو فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے اسے عوامی اہمیت کا سنگین معاملہ قرار دیا۔