ایران و ازبکستان کی تجارتی تعلقات بڑھانے پر تاکید
ایران و ازبکستان نے تجارتی تعلقات بڑھانے پر تاکید کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سنیئر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ عارف اف کے ساتھ ملاقات میں ایران اور ازبکستان کے درمیان موجودہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے ان کو ختم کرنا ہوگا۔
اسحاق جہانگیری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی معیشت ایک دوسرے کی تکمیل کرسکتی ہے اور اس شعبے میں ایران، ازبکستان کے ساتھ تعلقات کےفروغ پر آمادہ ہے۔
انہوں کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے مابین تجارتی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تا کہ دونوں فریق جلد از جلد تجارتی تعاون سے متعلق ایک جامع دستاویز پر دستخط کرنے کیلیے ایک حتمی نتیجے پر پہنچ سکیں۔
اسحاق جہانگیری نے دونوں ممالک کےدرمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ازبکستان پرانے اور تاریخی ورثے کی بحالی اور تعمیر کے شعبے میں ایرانی تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
نائب ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور ازبکستان کے خطے کے دو اہم اور بڑے ملک کی حیثیت سے مشترکہ مفادات ہیں جوعلاقائی سلامتی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات خطے کے استحکام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر ازبکستان کے وزیر اعظم نے خطے میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کیلئے خطے میں انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ازبکستان میں ایرانی سرمایہ کاروں اور ایرانی نجی شعبے کی موجودگی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔