Aug ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ سویڈن پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ فین لینڈ کے سرکاری دورے کے بعد سویڈن پہنچ گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف فین لینڈ کے سرکاری دورے کے بعد  سویڈن پہنچ گئے۔

محمد جواد ظریف پیر کی شام فین لینڈ کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات کے بعد ہیلسنکی سے سویڈن روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے دورہ فین لینڈ کے موقع پر فینیش صدر "سائولی نینتسو"، وزیر خارجہ "پکا ہاویستو" اور فینیش وزیر برائے خارجہ تجارت کے امور کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ سویڈن کے بعد ناروے کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ نارویجین حکام کیساتھ انسٹیکس میکنزم اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔

ٹیگس