Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • پابندیاں، کثیرالملکی جرائم کی روک تھام کیلئے بڑا خطرہ : ایرانی سفیر

جنیوا میں قائم عالمی اداروں میں تعینات ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیاں، کثیرالملکی اور منظم جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑا خطرہ ہیں.

جنیوا میں قائم عالمی اداروں میں تعینات ایران کے مندوب کاظم غریب آبادی نے منشیات اور جرائم کی روک تھام اور فوجداری انصاف کے خصوصی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منشیات سمیت بین الاقوامی منظم یافتہ جرائم کے ساتھ مقابلہ پر عائد یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں اور انفرادیت کے سنگین نتائج پر انتباہ  دیا اور کہا کہ ان مسائل کے مکمل خاتمے کے لئے عالمی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت  ہے۔

غریب آبادی نے آئندہ سال کو جاپان میں منعقدہ جرائم کی روک تھام اور فوجداری انصاف سے متعلق اقوام متحدہ کی 14 ویں کانفرس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس، بہتر طریقے سے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام رکن ممالک کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے اور ہم اس سلسلے میں جاپانی حکومت کیجانب سے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

واضح رہے کہ ایران نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور اس راستے میں 3 ہزار سے زائد شہید دیئے۔

 

ٹیگس