Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں مکانات کی تعمیر کا اسرائيلی منصوبہ ، عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ، او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مغربی کنارہ پر نئے سات سو چونسٹھ مکانات بنانے کے صیہونیوں کے نئے منصوبے کی شدید مزمت کرتے ہوئے اس کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:  اوآئی سے نے اس کام کو سلامتی کائونسل کی قراردادوں خصوصا قرارداد- 2334 کے خلاف بتایا ہے.

اوآئی سی نے آج ایک بیان جاری کرکے صیہونیوں کے اس منصوبے کی شدید مذمت کی ہے جس کے تحت اگلے پانچ برسوں میں سترہ کالونیوں میں سات سو چونسٹھ مکانات تعمیر کئے جائیں گے

اوآی سی کے مطابق یہ کام، غاصب صیہونیوں کی توسیع پسندی کو آگے بڑھانے کے منصوبے کا ہی ایک حصہ ہے.  اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونیوں کی توسیع پسندانہ کاروائی، جنگی جرم ہے جو تمام بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے.    

اسلامی تعاون تنظیم نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے اس فیصلہ کی جانب اشارہ کیا ہے جس میں صیہونیوں کی توسیع پسندی کی غیر قانونی نوعیت پر زور دیا گیا ہے.

اوآئی سی نے عالمی برادری خاص کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کائوسل سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے نیز فلسطینیوں، ان کی زمینوں اور اسلامی مقدس مقامات کے خلاف صیہونیوں کی کاروائیوں کو رکوانے کے لئے سنجیدہ اقدام کرے.      

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز غاصب صیہونیوں کی "سپریم پلاننگ کائونسل" نے مغربی کنارے پرسات سو چونسٹھ نئے مکانات تعمیر کرنے پر اتفاق کیا تھا.

حماس نے ایک بیان جاری کرکے اس کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلافورزی بتایا اور عالمی برادری سے اسے رکوانے کی اپیل کی ہے.

 

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

بین الاقوامی قوانین کے مطابق مغربی کنارے پربنی تمام کالونیاں غیر قانونی ہیں. غاصب صیہونی حکومت نے انیس سو سڑسٹھ میں بیت المقدس پر قبضہ کرکے وہاں پر بہت بڑے پیمانے پر یہودی بستیاں بنائیں۔  اس علاقے میں دوسو پچاس سے بھی زیادہ یہودی بستیاں تعمیر کی گئی ہیں جن میں تقریبا سات لاکھ افراد رہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کائونسل پہلے ہی بیان جاری کرکے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونیوں کی کالونیاں بنانے کے کام کی مزمت کر چکی ہے لیکن غاصب صیہونی، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کام کو روکنے کے بجائے اس کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں.

ٹیگس