امام خمینی امام بارگاہ میں جشن ولادت دختر رسول ، رہبر انقلاب اسلامی نے بھی شرکت کی
آج حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے با برکت موقع پر پورا ایران نور، مسرت اور شادمانی سے معمور ہے ۔
سحرنیوز/ایران: اسی مناسبت سے تہران میں امام خمینی امام بارگاہ میں بھی رہبر انقلاب اور اہل بیت کے ہزاروں چاہنے والوں کی موجودگی میں سیدہ نساء العالمین کے یوم ولادت پر مدح خوانی، شعر خوانی اور منقبت کی محفل سجائی گئی۔
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تین گھنٹوں تک چلنے والے اس محفل مقاصدہ میں اپنے خطاب کے دوران حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے قومی مزاحمت کے ذریعے "مذہبی، تاریخی اور ثقافتی شناخت" کو تبدیل کرنے کے دشمن کے مسلسل اقدامات کو ناکام بنا دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج بھی دشمن کی جانب سے ایرانی قوم کے دل و دماغ اور عقائد کو نشانہ بنانے کے لئے کئے جانے والے وپیگنڈے اور تشہیراتی مہم کے مقابلے میں دفاعی اور جارحانہ طور پر صحیح موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ موجودہ مسائل اور کچھ کمیوں کے باوجود ایران اپنی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
رہبر انقلاب نے اس بات کا ذکر کیا کہ امام خمینی کا یوم ولادت ، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ہے اور سیدہ کونین کی فضیلت اور مناقب کو انسانی فہم سے بالاتر قرار دیا اور فرمایا: اس کے باوجود ہمیں فاطمی ہونا چاہیے اور دینداری، انصاف پسندی ، جہاد بیان، بچوں کی پرورش اور دوسرے میدانوں میں بیوی اور ماں کی شکل میں اس بے مثال ہستی کی پیروی کرنی چاہیے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel