Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کے بعد اب ایک اور ملک نے ہندوستان پر 50 فی صد ٹیرف لگا دیا

ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کی کارروائی آج بھی جاری رہی جس میں ریاست پنجاب میں امن و امان کا مسئلہ اور ڈیجیٹل اریسٹ کا موضوع خاص طور سے گرم رہا ۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس میں کانگریس پارٹی نے جمعرات کو پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ 
کانگریس لیڈر امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ریاست کے لوگ گھبرا گئے ہیں۔ پورا پنجاب خوف میں مبتلا ہے۔ ہر شخص کو جیلوں یا بیرون ملک سے تاوان کا مطالبہ کرنے کی کالیں آرہی ہیں اور اگر تاوان نہ دیا جاتا تو آئے روز قتل کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب جل رہا ہے - انہوں نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب کو بچائیں۔ دریں اثنا لوک سبھا ممبران نے ڈیجیٹل اریسٹ کے بڑھتے واقعات پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ۔

ممبران پارلیمنٹ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پولیس وردی میں لٹیرے، ڈیجیٹل اریسٹ کر رہے ہیں اور چند منٹوں میں لوگوں ان کی زندگی کی بچت لوٹ رہے ہیں۔ لہٰذا حکومت اس کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ 

ٹیگس