Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان افغانستان کی جنگ بندی ، جنگ بندی نہيں ، پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان

پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی روایتی جنگ بندی نہیں اور ہم اس جنگ بندی کے بارے میں زیادہ پرامید نہیں

سحرنیوز/پاکستان: دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان–افغانستان جنگ بندی کا مطلب یہ تھا کہ افغان سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہ پاکستان کے اندر کوئی حملہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’اس جنگ بندی کے بعد کئی بڑے دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو جنگ بندی برقرار نہیں رہی، کیونکہ اس کا مقصد ٹی ٹی پی، ایف اے کے اور افغان سرزمین استعمال کرنے والے افغان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کا رک جانا تھا۔ہٰذا اگر افغان شہری حملے کر رہے ہیں۔ جیسا کہ انہوں نے اسلام آباد اور دیگر مقامات پر کیے۔ تو ہم اس جنگ بندی کے بارے میں زیادہ پرامید نہیں ہو سکتے ۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان بھیجا جانے والا یو این کا امدادی قافلہ ہماری سائیڈ سے کلیئر ہے، یہ طالبان پر ہے کہ وہ اس امدادی قافلے کو وصول کرتے ہیں یا نہیں۔

ٹیگس