ایران و ملیشیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
Aug ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
ایران اور ملیشیا کے وزرائے خارجہ نے ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جاپان کا دورہ مکمل کرکے ملیشیا پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے ملیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں اقتصادی ، تجارتی اور بینکنگ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ملیشیا کے وزیراعظم کے دورہ تہران کے بارے گفتگو کی گئی۔