ایران کی چین میں شاہراہ ریشم نمائش میں شرکت
Aug ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
ایران نے چین میں سمندری شاہراہ ریشم نمائش میں شرکت کی۔
چین میں 21ویں صدی کی سمندری شاہراہ ریشم نمائش کے سب سے بڑے ایکسپو کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 92 ممالک شریک ہیں.
اس عظیم نمائش کا آغاز چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے صنعتی شہر دن گوان میں ہوا ہے جس میں ایران سمیت شاہراہ ریشم منصوبے سے منسلک 92 ممالک کی 3500 کمپنیاں شریک ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران کے قالین، دستکاری صنعت، زعفران، پستہ اور کھجور منعقدہ نمائش میں منظرعام پر لا رہا ہے.
اس ایکسپو میں شریک مختلف ممالک کی کمپنیوں نے اپنی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی کو نمائش کے لئے پیش کیا ہے.