Sep ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران خطے میں قیام امن و استحکام کا خواہاں: وزیر داخلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے اپنے قرقزستان کے ہم منصب قشگار جونوش علی اف کےساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ایران، پورے خطے میں قیام امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

اس ملاقات میں ایران اور کرقرقزستان کے درمیان ثقافتی اور تہذیبی شعبوں میں بے پناہ مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان مشترکات کے بھروسے پر باہمی تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ صدر مملکت حسن روحانی کے صدارتی عہدہ سنبھالنے سے اب تک ایران اور کرغیزستان کے صدور کے درمیان دو ملاقاتیں ہوئیں۔ جن میں  باہمی تعاون کے 15معاہدوں پر دستخط  ہوئے۔

رحمانی فضلی نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ قرقزستان کے دوران، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور انتہاپسندی کی روک تھام سمیت سیکورٹی شعبے میں مشترکہ تعاون کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک مشترکہ معاہدہ طے پایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعلقات  کے فروغ کے حوالے سے طے پانے والے معاہدوں کے فریم ورک کے اندر ایران اور کرغیزستان کے درمیان ماہرین کی سطح پر متعدد اجلاس منعقد ہوں گے۔

ٹیگس