ایران علاقے میں کشیدگی نہیں چاہتا: عباس موسوی
Sep ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران علاقے میں کشیدگی نہیں چاہتا کہا کہ ایران ایک طاقتور ملک ہے اور اگر کوئی کام کرے تو اس کی ذمہ داری بھی قبول کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے العالم ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر حملوں کا الزام عائد کئے جانے سے متعلق امریکی الزامات اور پروپگدڈوں پر کہا کہ اس قسم کے الزامات کی ایک وجہ مظلوم یمنی عوام کی دفاعی طاقت سے چشم پوشی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہسپتالوں، اسکولوں اور معصوم بچوں پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی پر کہا کہ یمن کے مظلوم عوام کو ہر سطح پر اپنا دفاع کرنا چاہئیے تا کہ جارحین کی جارحیت کا خاتمہ ہو۔