Sep ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • زاہدان سے تہران جانے والی مسافر ٹرین حادثے کا شکار 5 جاں بحق

ایران کے نائب صدر اسحاق جهانگیری نے حادثے کا شکار ہونے والوں کی فوری امداد دینےکا حکم دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی شہر زاہدان سے تہران جانے والی مسافر ٹرین کل شام شورو کے مقام پر پٹری پر ریت جمع ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 100  سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے مسافروں کو علاج معالجے کے لئے زاہدان منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایران کے نائب صدر اسحاق جهانگیری نے حادثے کا شکار ہونے والوں کی فوری امداد دینے کا حکم دیا ہے۔

ایران کے ریلوے شعبے نے حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم جائے حادثے پر روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس