Oct ۰۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • عالمی برادری کو چند جانبہ اور علاقائی اقتصادی تعاون کی ضرورت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی نظام میں علاقائی اور چند جانبہ اقتصادی تعاون کی ضرورت ہے

صدر حسن روحانی نے منگل کو ارمنستان کے دارالحکومت ایروان میں یوریشیا اقتصادی یونین کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور یوریشیا اقتصادی یونین کے مابین تجارتی سمجھوتے پر دستخط کوعلاقائی اور چند جانبہ اقتصادی تجارتی تعلقات کے فروغ میں مدد کے لئے سیاسی عزم کے ساتھ ہی  تہران کے جامع اور تعمیری موقف کا عکاس قرار دیا ۔صدر حسن روحانی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ کے جبری اقدامات اور ڈالر کا ہتھیار کے طور پر استعمال اقتصادی دہشتگردی ہے اور اس سے عام لوگوں کی زندگی کونقصان پہنچتا ہے۔

 

ٹیگس