سلامی جمہوریہ ایران اور یوریشیا اقتصادی یونین کے درمیان آزاد تجارت کی موافقت کے قانون کا نوٹیفیکیشن
Mar ۱۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
صدرمملکت نے اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشیا اقتصادی یونین کے درمیان آزاد تجارت کی موافقت کے قانون کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
سحرنیوز/ایران:صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایرانی آئین کی دفعہ 123 کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران اور یویشیا اقتصادی یونین کے درمیان آزاد تجارت کی موافقت کے قانون کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
ارنا کے مطابق ایران اور یوریشیا اقتصادی یونین کے درمیان آزاد تجارت کا بل 4 فروری 2025 کو اسلامی جمہویہ ایران کی پارلیمنٹ سے پاس ہوا تھا اور 2 مارچ 2025 کو نگراں کونسل نے اس بل کی توثیق کردی تھی۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس قانون پر عمل درآمد کے لئے، ایران کی صنعت، معدنیات اور تجارت، خزانہ اور خارجہ امور کے وزارت خانوں کے لئے اس کا نوٹیفیکیش جاری کردیا ہے۔