Oct ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران میں جدید دفاعی ‎ساز و سامان کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی رونمائی کی ہے

ایرانی فوج کے جدید دفاعی ساز وسامان کی تقریب رونمائی میں فوج کے ڈپٹی کمانڈر اور زمینی فوج کے سربراہ جنرل محمد حسین داد رس بھی موجود تھے- تہران میں فوج کے جن جدید دفاعی سازو سامان کی رونمائی کی گئی ان میں روئینٹن بولٹ پروف ہلکی فوجی گاڑی اور حیدر نامی اسمارٹ روبورٹ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ فرپاد ڈرون اور لبیک نامی میزائل بھی شامل ہے - جدید دفاعی ساز و سامان کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے ایران کی فوج کے ڈپٹی کمانڈر محمد حسین داد رس نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں - ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بری فوج کے پاس جو دفاعی توانائیاں موجود ہیں ان کے پیش نظر وہ دشمنوں کے ہرطرح کے جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔ ایران کی فوج کے کمانڈر کیومرث حیدری نے بھی اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری فوج انواع و اقسام کے ڈرون طیاروں سے لیس ہو چکی ہے اور یہ سارے ڈرون ملک کے اندر ہی تیار کئے جارہے ہیں -

ٹیگس