آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کو غیرمساوی جنگ کا سامنا
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے غیر مساوی ابلاغیاتی جنگ میں آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کی کامیابی کو یقینی قرار دیا ہے ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے اتوار کو آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کی ابلاغیاتی مجاہدت کی قدردانی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ اب جنگ کا میدان زمین کے بجائے ذہنی سرحدیں اور قلوب کی جغرافیائی حدود ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ اس جنگ میں ذہنوں کو تسخیر کرنے والا ہی زیادہ کامیاب ہوگا۔
جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن مستقبل کی دنیا کے خدوخال تیار کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ دشمنوں کی کوشش ہے کہ انسانی حقوق، آزادی، اور قانونی جنگ و دفاع کو اس طرح بناکے پیش کریں کہ صیہونیوں کے جرائم دفاع کہلائیں اور جنگ پسندی کی بھینٹ چڑھنے والے فلسطینی اور یمنی بچے دہشت گرد قرار دیئے جائیں ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ ابلاغیاتی ادارے مظلوموں کی آواز بن سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ابلاغیاتی جنگ کا دور ہے اور آئی آر آئی بی کی عالمی سروس اپنی حقیقت بیانی سے دشمن کے ابلاغیاتی اداروں کا اعتبار ختم کرسکتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ آئی آر آئی بی کی عالمی سروس چونکہ حقیقت بیان کرتی ہے اس لئے اس جنگ میں اس کی کامیابی یقینی ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ بڑی طاقتیں باطل ہونے کی وجہ سے ختم ہو رہی ہیں، پسپا ہورہی ہیں، اور میدان چھوڑ رہی ہیں ۔