Oct ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • تیل کی معیشت پرانحصارکو ختم کرنے پر رہبرانقلاب اسلامی کی تاکید

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نالج بیسڈ اور ہائی ٹیک کمپنیوں کی نمائش کے دورے کے موقع پر تیل کی معیشت پر انحصار کو ختم اور اس کے ثقافتی نقصانات سے بچنے کی ضرورت پر تاکید فرمائی-

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں حسینیہ امام خمینی میں منعقدہ نالج بیسڈ اور ہائی ٹیک کمپنیوں کی نمائش کے دورے کے موقع پر نالج بیسڈ سے متعلق تیس اسٹالوں کا معائنہ کیا اور محققین و سائسدانوں سے بات چیت کی۔

اس موقع پرمحققین وسائنسدانوں نے رہبرانقلاب اسلامی کو ایرانی ماہرین و سائنسدانوں کی تیار کردہ جدید ترین سائنسی ایجادات اور ٹیکنالوجیوں کے بارے میں بتایا۔

نالج بیسڈ کمپنیوں نے اس نمائش میں کینسر کی تشخیص ، ہیمو ڈائیلیسس اور روبوٹ کے ذریعے آپریشن کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل میڈیکل سسٹم ، لیبارٹریزمیں استعمال ہونے والی مشینوں اورآلات ، پوری طرح سے اندرون ملک تیار ہونے والی جدید ترین دواؤں اور واکسینیشن ، جیٹ موٹروں کی ڈیزائننگ اور پیداوار ، بجلی گھروں کے کنٹرول سسٹم ، جدید ترین لیزرسسٹم اور اپنے تیار کردہ کمپیوٹرگیمزنمائش کے لئے رکھے تھے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تیل کی معیشت پر انحصار کو ختم کرنے اور اس کے ثقافتی نقصانات سے بچنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے نمائش میں موجود محققین اور سائنسدانوں کی قدردانی کی۔

اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدرمملکت کے مشیر سورنا ستاری نے تیل کی معیشت پرانحصار کوختم کرنے اور نالج بیسڈ معیشت کی جانب آگے بڑھنے کے لئے اپنے ادارے کے پروگراموں اور کارکردگی کی وضاحت کی۔

 

ٹیگس