Oct ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • فوجی طریقہ شام کے مسئلے کا حل نہیں : ایرانی اسپیکر

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ شامی مسائل کا حل فوجی نہیں، ہم نے شام اور یمن میں جنگ کے آغاز سے پہلے سیاسی مذاکرات کی تجویز دی مگر بعض ممالک جنگ کے خواہاں تھے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے اتوار کے روز سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں 141ویں عالمی بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس (IPU) کے موقع پر اپنی الجیریائی ہم منصب "سلیمن شینین" کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران امریکی بد عہدی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات بہت ہی خطرناک ہے کہ دوسرے ممالک امریکہ کے تمام اقدامات کا نظارہ کر رہے ہیں اور ان کی سیاسی حمایت کر رہے ہیں اور یورپ  اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کر رہا ہے.

اس موقع پرالجیریائی اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین میں امریکی پالیسیوں کے مخالف ہیں اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے.

ٹیگس