Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ  کی روس، عراق اور شام کے وزراء خارجہ سے گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے روسی، عراقی اور شامی ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں میں علاقےاور شام کے شمالی علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کو روس، عراق اور شام کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں کے دوران شام کے شمالی علاقے پر ترکی کے حملوں اور شام کی ارضی سللمیت کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔ ان ٹیلی فونک رابطوں میں دمشق اور انقرہ اور اسی طرح شام کے حکام اور شامی کردوں کے نمائندوں کے مابین بات چیت کی اہمیت پر تاکید کی گئی۔ جبکہ ایرانی وزیر خارجہ شام پر ترکی کے حملوں کو روکنے کیلئے علاقائی ممالک کے دوسرے وزرائے خارجہ کے ساتھ  بھی گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ ترک فوج نے گزشتہ ہفتے شام کے شمالی علاقے میں "امن کا چشمہ" کے نام سے فوجی آپریشن کا آغاز کیا جس کی عالمی سطح پر سخت مخالفت کی گئی۔

ٹیگس