Nov ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کا زیادہ سے زیادہ دباؤ ، ایرانی عوام کے زیادہ سے زیادہ تحمل ، تدبیر اور امید سے ناکام ہوجائے گا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کا زیادہ سے زیادہ دباؤ ، ایرانی عوام کے زیادہ سے زیادہ تحمل ، تدبیر اور امید سے ناکام ہوجائے گا.

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے سنیچر کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان اورتاگوس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، گذشتہ چالیس برسوں کی مانند اس مشکل مرحلے کو بھی فخر کے ساتھ عبور کر لے گا تاکہ امریکہ ، ملت ایران کے ساتھ احترام سے بات کرنا سیکھ جائے اور معاہدے میں واپس آجائے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان اورتاگوس نے جمعے کو دعوی کیا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ مائک پمپئو ، تہران کے ساتھ پرامن ایٹمی پروگرام پر نگرانی برقرار رکھنے ، ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرنے ، جلد سے جلد جوہری ہتھیاروں تک رسائی کی ایران کی صلاحیتوں کو کنٹرول کرنے اور اس کے پھیلاؤ کے لئے سائٹوں کی تعمیر نو کو روکنے کے لئے ایران کے خلاف ایٹمی پابندیوں کی مدت میں توسیع کرر ہے ہیں ۔
امریکہ نے آٹھ مئی دوہزار اٹھارہ کو ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکل کر ایران کے خلاف دباؤ ڈالنے کے لئے ہرطرح کی محاذآرائی شروع کر رکھی ہے۔ 
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس سے قبل اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکی خوش ہو کر کہتے ہیں کہ ملت ایران کے خلاف موجودہ پابندیاں ایسی ہیں جن کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی تاکید فرمائی کہ ملت ایران اس سلسلے میں انھیں ایسی شکست سے دوچار کرے گی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 

ٹیگس