4 نومبر ایرانی عوام کی کامیابی اور امریکی شکست کا دن: حسن روحانی
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ 4 نومبر ایرانی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی یاد دہانی کی تاریخ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں 4 نومبر (13 آبان) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کو ایرانی طالب علموں کی بہادری اورعالمی سامراج کے خلاف قومی یوم مزاحمت اور یوم طلبا کے نام پررکھا گیا ہے جو ہمارے عوام کی آزادی کی جد و جہد کی یاد دہانی ہے.
ایران کے صدر نے کہا کہ یوم طلباء اغیار کی سازشوں کے خلاف ایرانی عوام کی ہوشیاری اور بہادری کی نشاندہی کررہا ہے.
صدر مملکت نے کہا کہ امریکہ کی مختلف حکومتوں نے گزشتہ دہائیوں میں متعدد طورطریقوں سےاسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کارروائیاں کی ہیں.
حسن روحانی نے کہا کہ4 نومبر 1964 کو امریکہ نے براہ راست شاہی حکومت کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی جلاوطنی کا حکم دے دیا کیونکہ حضرت امام خمینی (رح) نے کیپچولیشن قانون کے خلاف تقریر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ایرانی قوم کی نظر میں امریکی حکومت سے زیادہ حقیرو پست حکومت کوئی نہیں ہے، لہذا 4 نومبر ابتدا سے ہی امریکہ مخالف ایک رجحان تھا.
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے4 نومبر 1978 میں بھی ایران کے اندرونی مسائل اور اسلامی انقلاب کی تحریک میں مداخلت کی اور ایرانی طلبا نے امریکی کارروائی پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا.
صدرمملکت نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر4 نومبر 2018 کو ہمارے ملک کے خلاف نئی پابندیاں عائد کیں مگروہ اس سازش میں ناکام ہوگا اور اب امریکی حکام بھی سمجھ گئے ہیں کہ پابندیوں کے راستے سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں کرسکتے.