ایران اور جوہری وعدوں کا چوتھا مرحلہ
Nov ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
ایران کا کہنا ہے کہ عالمی جوہری ادارے کو جوہری وعدوں کے چوتھے مرحلے سے متعلق خط بھجوایا گیا۔
ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ جوہری وعدوں کے چوتھے مرحلے کے نفاذ کیلئے صدر روحانی کی ہدایت کے پیش نظر ایک خط کے ذریعے عالمی ایٹمی ایجنسی کو ایران کے اٹھائے گئے اقدامات کی اطلاع دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے فردو جوہری تنصیبات میں گیس انجیکشن کے ذریعے جوہری وعدوں میں کمی لانے کے چوتھے مرحلے کے نفاذ کی ہدایت دی ہے۔
کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی جوہری ادارے کو بھجوائے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ بدھ کے روز سے فردو جوہری تنصیبات میں سنٹری فیوجز یو ایف 6 میں گیس انجیکشن کے عمل کا آغاز کرے گا۔