یوکرین نے ماسکو ایئرپورٹ پر ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: یوکرین نے ماسکو ایئرپورٹ پر ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے روس کی فیڈرل نقل و حمل کی ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کے ڈرون حملے پیش نظر ماسکو کے دو ایئرپورٹوں ونو کووا اور دومود دوو اور ماسکو سے سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کالوگا ایئر پورٹ پر وقتی طور سے کچھ محدودتیں لاگو کی گئیں تاہم اب انہیں ختم دیا گیا ہے اور پروازوں کا نظام بحال ہو گیا۔ مذکورہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ محدودتیں مسافربردار طیاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے لاگو کی گئی تھیں۔
روسی وزارت دفاع نے ٹیلیگرام پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکو، بریانسک، بِلگورود، کالوگا تولا، اورل، کورسک اور کریمہ علاقوں میں یوکرین کے اکسٹھ ڈرون طیاروں کو منہدم کیا گیا ہے۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یوکرین کے کئی ڈرون طیاورں نے شبانہ اس شہر کی جانب پرواز کی جسے سرنگوں کر دیا گیا۔