پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین حکومت پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی ہوئي ہے امن برقرار نہيں ہوا
سحرنیوز/پاکستان: لندن میں اپنے ایک بیان میں پاکستان پپیلزپارٹی کے چیئرمین نے جو پاکستان کے سفارتی وفد کے ہمراہ غیر ملکی دورے پر ہيں کہا کہ پاکستان کشمیر اور پانی سمیت دیگر معاملات پر ہندوستان سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی تمام مسائل کاحل تلاش کیا جاسکتا ہے۔
1بلاول بھٹوزرداری نے اپنے بیان میں کہا ہندوستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے پہلگام واقعہ کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دے دیا اور اس نے کوئي ثبوت بھی پیش نہيں کیا۔
واضح رہے کہ ہندوستان کا کہنا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان ملوث ہے اور اسی لئے اس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تھی ۔