Jun ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں زبردست زلزلہ، ایران نے قابضین کی برتری کا پول کھول دیا

ایران کے پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن نے صیہونی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین نیٹ ورک نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے بڑے انٹیلی جنس آپریشن کے کئی اسٹریٹجک پیغامات خاص طور پر صیہونی حکومت کے ایٹمی پروگرام کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایرانی انٹیلی جنس آپریشن نے دنیا کو اپنی طاقت دکھا کر اسرائیل کی انٹیلی جنس برتری کے افسانے کی حقیقت عیاں کردی۔

یہ ایسے میں ہے کہ جب صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے بڑے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کا چرچا عالمی سطح پر ہو رہا ہے اس اہم ایرانی انٹیلی جنس آپریشن پر المیادین نیٹ ورک نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلی جنس سروس کی جانب سے کیا جانے والا پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن ایک اسٹریٹجک زلزلہ تھا جس نے صیہونی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایرانی ٹیلی ویژن نے جو اعلان کیا تھا اس کے مطابق صیہونی حکومت سے متعلق حساس اسٹریٹجک معلومات اور دستاویزات کی ایک بڑی مقدار بشمول اس حکومت کے ایٹمی منصوبوں اور تنصیبات سے متعلق ہزاروں دستاویزات مکمل طور پر ایران کے ہاتھ میں آچکی ہیں اور اسے ایران منتقل کردی گئی ہیں۔

اتوار کے روز ایک انٹرویو میں ایران کے وزیر انٹیلی جنس سید اسماعیل خطیب نے صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس دستاویزات کے بارے میں کہا کہ ایرانی انٹیلجنس نے صیہونیوں کی آپریشنل اور اسٹریٹجک معلومات کی بہت بڑی تعداد حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور انٹیلی جنس فورسز کی کوششوں سے یہ دستاویزات ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔

آپریشن کی نوعیت کے جواب میں جس کی وجہ سے یہ بڑی دریافت ہوئی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک بڑے اور پیچیدہ آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

ٹیگس