ایران میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ
تیس لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے ایران کے صوبہ فارس کے تاریخی مقامات کی سیر کی
ایران کے صوبہ فارس کےثقافتی ورثے کے ڈائریکٹر مصیب امیری نے کہا ہے کہ رواں سال کے نصف اول میں تیس لاکھ سے زیادہ ملکی و غیرملکی سیاحوں نے جنوبی ایران میں واقع صوبہ فارس کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کی سیر کی۔
مصیب امیری نے مزید کہا کہ حافظیہ کامپلکس کی نو لاکھ چوبیس ہزار چھے سو اٹھارہ، سیاحوں نے، سعدی کامپلکس کی پانچ لاکھ تینتالیس ہزار نو سو چوالیس سیاحوں نے اور عالمی ثقافتی ورثے تخت جمشید کی پانچ لاکھ چالیس ہزار ننانوے سیاحوں نے سیر کی اور اس طرح صوبہ فارس کے ان تینوں سیاحتی مقامات کو دیکھنے والے سیاحوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔
صوبہ فارس کے ثقافتی ورثے کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چھے مہینوں میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ چورانوے ہزار چھے سو چوبیس رہی ہے اور ان میں اکثر سیاحوں کا تعلق فرانس، اٹلی اور جرمنی سے تھا۔