ایران؛ ایٹمی صنعت کی انچاسویں نمائش کاآغاز
ایرانی ایٹمی صنعت میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں انچاسویں نمائش ساوہ سٹی میں شروع ہوگئی ہے۔
اس نمائش میں ایٹمی ایندھن کی تیاری سے لے کر ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے مختلف مراحل میں ایرانی سائنسدانوں کی چار سو کاوشوں کو پیش کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ذیلی ایٹمی صنعتوں سے متعلق دوسو پچیس اپلائیڈ منصوبے بھی اس نمائش میں شامل کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر، سینٹری فیوج کیس کیڈز اور اراک اور نطنز ھیوی واٹر ری ایکٹر کے ماڈلز بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
نمائش کے منتظم محمد تقی شجاعی نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا مقصد ایران کی ایٹمی صنعت کی کارکردگی اور خاص طور سے زراعت اور طب میں اس کے استعمال سے متعلق عام لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔
ایٹمی صنعت کی ترقی اور پیشرفت سے متعلق انجاسویں نمائش اکیس نومبر تک جاری رہے گی۔