Nov ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ سے پاکستانی فوج کے سربراہ کی ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تہران میں اسلامی جمہوریہ کےایران وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ہونے والی ملاقات میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ایران کے سرحدی سکیورٹی اہلکاروں کے اغوا، علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون، علاقائی صورتحال خاص طور سے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

پاکستانی فوج کے سربراہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات سے قبل ایرانی  فوج کے سربراہ سید عبدالرحیم موسوی اور اسی طرح جنرل باقری سے ملاقات اور گفتگو کی۔ پاکستانی فوج کے سربراہ نے ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس