امریکی مفادات کے نگران سوئیزرلینڈ کے سفیر کی طلبی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i358033-امریکی_مفادات_کے_نگران_سوئیزرلینڈ_کے_سفیر_کی_طلبی
ایران میں امریکی مفادات کی نگرانی کرنے والے سوئیزرلینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکی مفادات کے نگران سوئیزرلینڈ کے سفیر کی طلبی

ایران میں امریکی مفادات کی نگرانی کرنے والے سوئیزرلینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

تہران میں مقیم سوئیزر لینڈ کے سفیر مارکوس لائنٹر کو دفتر خارجہ میں طلب کے ایک مراسلہ ان کے سپرد کیا جس میں امریکی حکام کے مداخلت پسندانہ بیانات پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔

اس موقع پر امریکی مفادات کی نگرانی کرنے والے  سوئیزلینڈ کے سفیر نے کہا کہ وہ اپنی حکومت کے توسط سے امریکہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی تشویش اور احتجاج کے فی الفور آگاہ کردیں گے۔