Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • فارابی اور عطار کے نام یونیسکو کی فہرست میں شامل

نیشنل کمیشن فار یونیسکو کے ڈائریکٹر جحت اللہ ایوبی نے کہا ہے کہ ابونصر فارابی اور عطار نیشیاپوری جیسے ایرانی دانشوروں کے نام یونیسکو کے کیلنڈر میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔

حجت اللہ ایوبی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک ہر دوسال میں ایک بار دو نامور شخصیات کے نام یونیسکو کو پیش کرسکتے ہیں تاکہ ان کا یادگار دن منایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کے جائزے کے بعد ابونصر فارابی اور عطار نیشاپوری جیسے عظیم ایرانی دانشوروں کے نام یونیسکو کو پیش کیے گئے۔ابونصر فارابی کا شمار لسانیات، ریاضیات، کیمیا، طبیعات، نجوم، موسیقی، عمرانیات، فقہ اسلامی اور منطق کے عظیم دانشوروں میں ہوتا ہے۔عطار نیشاپوری فارسی زبان کے عظیم شعرا میں سے ایک ہیں اور ان کی شاعری میں صوفیانہ رنگ میں نمایاں ہے۔ آپ کے اشعار کے متعدد دیوان موجود ہیں جن میں منطق الطیر اور الہی نامہ عالمی شہرت کے حامل ہیں۔

ٹیگس