Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • طلباء ڈے ایرانی عوام کی استکبار کے خلاف جدوجہد کا دن

آج 7 دسمبر ہے اور آج کی یہ تاریخ ایران میں یوم طلبہ سے موسوم ہے۔

7 دسمبر 1953 کو ایران کے طلباء و طالبات نے اس وقت کے امریکہ کے نائب صدر رچرڈ نکسن کی ایران کے دورے کے موقع پر واشنگٹن کی ایران کے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف تہران یونورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء کے مظاہرے پر شاہ کی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 طلباء شہید اور سیکڑوں شدید زخمی ہوئے۔ اس روز کے بعد سے ایران میں امریکی مداخلت پر طلباء و طالبات کی جدوجہد کے عنوان سے اس دن کو یوم طلبہ کا نام دیا گیا ہے۔

ایران کے طلباء و طالبات اس دن یعنی عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے ہر سال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سامراج اور استکبار مخالف نعرے لگاتے ہیں اور مختلف پروگرام منعقد کرتے ہیں- 

عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کا قومی دن دراصل ملت ایران کی یکجہتی اور طاقت و عظمت کی علامت بن کر سامنے آیا ہے۔

ٹیگس