غزہ پر صیہونی جارحیت جاری، تازہ حملوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید
Sep ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹوں کے مطابق غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں پچاس سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں کم سے کم دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غزہ شہر کے مرکز میں صیہونی فوجیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجی شہر غزہ میں ایک ہزار سات سو سے زائد کثیر منزلہ عمارتیں منہدم کرچکے ہیں۔