Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • عراقچی کی جوہری توانائی کے ادارے کے نئے سربراہ سے ملاقات

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی جوہری توانائی ادارے کے نئے سربراہ کے ساتھ ملاقات کر کے جوہری معاہدے کے بچانے پر تبادلہ خیال کیا.

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر برائے سیاسی امور سیدعباس عراقچی نے گزشتہ روز ویانا میں منعقدہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے 14 ویں اجلاس کے اختتام کے موقع پر عالمی جوہری توانائی ادارے کے نئے سربراہ رافائل ماریانو گروسی کے ساتھ ملاقات  کی ۔ ہونے والی ملاقات میں جوہری معاہدے کے تحفظ کے طریقوں اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گروسی کو آئی اے ای اے کے سابق سربراہ یوکی یا امانو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جو 2009ء سے خدمات سر انجام دے رہے تھے اور اس سال جولائی میں 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

ٹیگس